۱۹ بهمن ۱۴۰۱ |۱۷ رجب ۱۴۴۴ | Feb 8, 2023
پریس کانفرنس

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ شہید علامہ عارف الحسینی میں دیگر علماء کرام کے ہمراہ بھرپور پریس کانفرنس کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ شہید علامہ عارف الحسینی میں دیگر علماء کرام کے ہمراہ بھرپور پریس کانفرنس کی ہے۔انہوں نے پشاور کے شہداء گرامی قدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: ہمیں انصاف چاہیے، پشاور سانحہ کے قاتلوں اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔قانون پر عملدرآمد نہیں ہو گا اور دہشتگردوں کو سزائیں نہیں دی جائیں گی تو ملک میں دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی۔ چند افراد کو سہولت کار بنا کر مارنے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ہم مطمئن نہیں کہ ہمارے قاتل واقعا مارے گئے۔

انہوں نے مزید کہا: زخمیوں کے علاج معالجے کے حوالے سے بہت زیادہ شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ان کو بے وارث نہ سمجھا جائے۔شہداء اور مجروحین کے حوالے سے کوئی پیکج سننے میں آ رہا ہے، اس کو ہم اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ ہم باوقار قوم ہیں، طفل تسلیوں سے مطمئن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومت اتنے بڑے سانحے پر نااہلی دکھا رہی ہے۔ ہم محب وطن اور پرامن لوگ ہیں لیکن اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا: پشاور سانحے پر پورے ملک سے تمام مذاہب اور مسالک کے علماء کرام اور عوام کی طرف سے جو ردعمل آیا اس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان شاء اللہ ہم اس اتحاد کے ذریعے ہی دہشتگردی کو شکست دیں گے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس پریس کانفرنس میں مولانا احمد اقبال رضوی، مولانا جمیل حسن، مولانا عابد شاکری، زاہد علی آخوندزادہ، سید اسد عباس نقوی اور کثیر تعداد میں میں علماء کرام و عمائدین موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
2 + 3 =