۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عارف واحدی احتجاجی ریلی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدرحجۃ الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین واحدی نے جنڈ میں پشاور سانحہ کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی میں شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین واحدی نے جنڈ شہر میں پشاور سانحہ کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی میں شرکت اور خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا: ہم دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ نہتے نمازیوں پر یہ حملہ پوری قوم اور امت پر حملہ ہے۔ یہ دہشتگردی اسلام کو بدنام کرنے اور پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے اس لئے سب سنی شیعہ کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر نے کہا: اس بڑے سانحہ میں تمام مذاہب اور مسالک کے علماء و عمائدین اور عوام نے جس طرح مذمت کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا، اس سے اس سانحہ کے متاثرین کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ ہم تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: آج کی اس عظیم الشان ریلی میں سب شیعہ سنی شریک ہیں اور حق بھی یہی ہے چونکہ اس ملک کو سنی شیعہ نے مل کر بنایا تھا۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم سب مل کر اس وطنِ عزیز کو خطرات سے بچائیں گے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، ان شاء اللہ۔

علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا: عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ملک و قوم کو آگے لے جانے کے لئے اس کیس کو ٹیسٹ کیس بنائیں اور دہشتگردوں کو سخت ترین سزائیں دلوائیں اور دہشتگردی کا نیٹ ورک توڑیں ورنہ ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور اگر امن قائم نہ ہوگا تو ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہو سکتا لہذا ہم چاہتے ہیں کہ حکومت دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو آہنی ہاتھوں سے توڑے تاکہ ملک امن کا گہوارہ بنے۔

جنڈ، اٹک میں پشاور سانحہ کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .