۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
کرگل میں پشاور حملے کی مذمت

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی سنگرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص ایسی حرکت کرتے ہیں وہ خارج از اسلام ہے، پاکستان میں آئے روز شیعہ پر ظلم ہو رہا ہے ۔ حکومت پاکستان کو شیعوں کے تحفظ کے لئے مکمل انتظام کرنا ہوگا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن انقلاب مہدی (عج) کرگل کے زیر اہتمام مصلٰی جنت الزہرا یولجک سورو میں نماز جمعہ کے قبل شہداء پشاور پاکستان کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و مجلس ترحیم اور احتجاجی جلوس منعقد ہوئی۔ جسمیں مومنین و مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق،سب سے پہلے شہدا پشاور کے حق میں فاتحہ خوانی شروع ہوئی اس کے فوراً بعد جلوس نکالا گیا ۔ جلوس کے بعد مجلس کا سلسلہ جاری شروع ہوا ۔ مجلس میں جناب سید حسن الموسوی نائب صدر انجمن انقلاب مھدی عج اور حجۃ اسلام شیخ علی منگدوم سنگرہ نے مومنین و مومنات سے خطاب کیا ۔ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی سنگرہ نے پشاور کے قضبہ خوانی بازار میں شیعہ جامع مسجد میں ہوئے شہیدوں کی لواحقین کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور دہشتگردانہ حملے کے شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

شیخ صاحب نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص ایسی حرکت کرتے ہیں وہ خارج از اسلام ہے۔ پاکستان میں آئے روز شیعہ پر ظلم ہو رہا ہے،حکومت پاکستان کو شیعوں کے تحفظ کے لئے مکمل انتظام کرنا ہوگا ۔

سید حسن الموسوی نے بھی پشاور کی شیعہ جامع مسجد میں ہوئے شہیدوں کے لواحقین کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا ہے بلکہ ہر وقت شیعوں کو قتل عام کیا جا رہا ہے۔ کبھی مسجد میں کبھی عاشورا کے جلوسوں پر کبھی زائر حسین پر بم دھماکہ کر کے شیعہ نسل کشی کی جارہی ہے ۔ ہم پاکستان گورنمٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس حادثہ کی حقیقی مجرموں کے خلاف جلد از جلد اقدامات کریں اور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ ساتھ ہی آئندہ کے لئے بھی ایک لائحہ عمل بنایا جائے و بین الاقوامی ادارے سے بھی گزارش ہے کہ پاکستان میں ہر روز ہو رہی شیعہ نسل کشی کو سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور اس قسم کے بربریت کو فوری طور ختم کیا جائے۔

آخر میں سید صاحب نے اور انجمن انقلاب مہدی عج(AIMS) کرگل لداخ کے تمام اراکین نے مجلس میں شرکاء و علمائے کرام اور مومنین و مومنات کا اس فاتحہ خوانی و مجلس ترحیم اور احتجاجی جلوس کو آحسن طریقے سے کامیاب بنانے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور دعا خیر کے ساتھ مجلس کو اختتام تک پہونچایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .