۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
کرگل احتجاج

حوزہ/ اس جلوس میں شریک لوگوں نے پاکستان کے شہر پشاور میں گزشتہ جمعہ کو کئے گئے بم دھماکے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے شھدائے پشاور کے حق میں اور ظالموں کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔

حو زہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے شہر کرگل لداخ میں گزشتہ جمعہ کو پشاور میں ہوئے بم دھماکے کے مذمت اور شھدائے پشاور کے ساتھ ہمدردی میں دوسرے روز بھی ہزاروں کے مجمع نے جلوس نکالا اور احتجاج کیا۔

تصویری جھلکیاں: امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اہتمام پشاور میں شیعہ نسل کشی کے خلاف زبردست احتجاج

اطلاع کے مطابق ضلع کرگل کے با اثر مذہبی و سماجی تنظیم امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اہتمام نکالے گئی اس احتجاجی جلوس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، یہ جلوس بعد از نماز ظہرین جامع مسجد کرگل سے برآمد ہو کر مرکزی بازار سے گزر کر اسلامیہ اسکول چوک سے ہوتے ہوئے شہر کے مرکزی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

اس جلوس میں شریک لوگوں نے پاکستان کے شہر پشاور میں گزشتہ جمعہ کو کئے گئے بم دھماکے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے شھدائے پشاور کے حق میں اور ظالموں کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ جبکہ شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں "شیعہ ٹارگٹ کلنگ بند کرو" جیسے نعرے تحریر کرکے پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

یہ احتجاجی جلوس شہر کے مرکزی لال چوک پر اختتام پذیر ہوا جہاں آئ کے ایم ٹی کرگل کے سینیر رکن حاجی اصغر علی کربلائی نے خطاب کرتے ہوئے اس سانحہ پر کرگل کے لوگوں کی طرف سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔اس موقع پرانہوں نے حکومت پاکستان سے اس گھناونے جرم میں شریک لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی اور پاکستان میں شیعہ اقلیتوں کو تحفظ فراہم کروانے کے لیئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے پر بھی زور دیا۔

حاجی اصغر کربلائی نے اپنے خطاب میں یوٹی لداخ انتظامیہ کے طرف سے مقامی جوانوں کی تعلیمی اخراجات میں اضافے پر بھی یوٹی انتظامیہ پر شدید نکتہ چینی کی۔ نیز مختلف محکموں میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کے سلسلے میں لیت و لعل سے کام لینے پر بھی یوٹی انظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے ان معاملات کے حوالے سے مرکزی وزارت داخلہ اور مقامی انتظامیہ کو ٹھوس اقدامات لیے جانے کی اپیل کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .