۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا قمر عباس قنبر نقوی

حوزہ/ پشاور میں عین نماز جمعہ کے موقع پر شدید دہشتگردانہ حملہ اس بات کا غماز ہے کہ حکومت پاکستان کو عبادت گاہوں کے تقدس اور اپنے شہریوں کی جان سے زیادہ ان نام نہاد مسلم ملکوں کی پالیسی کا زیادہ خیال ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، باب العلم اوکھلا میں منعقدہ جلسہ تعزیت میں سید قمر عباس قنبر نقوی سرسوی جنرل سیکرٹیری واعظین و مفکرین بورڑ نئی دہلی نے کہا کہ پاکستان کے شہر پشاور میں عین نماز جمعہ کے موقع پر شدید دہشتگردانہ حملہ اس بات کا غماز ہے کہ حکومت پاکستان کو عبادت گاہوں کے تقدس اور اپنے شہریوں کی جان سے زیادہ ان نام نہاد مسلم ملکوں کی پالیسی کا زیادہ خیال ہے جو اپنے پیٹرولی مال کو پوری دنیا میں امن پسند اولادِ رسولؐ اور امتِ رسولؐ کو قتل کرانے اور دہشتگردوں کو پالنے پر خرچ کر رہے ہیں۔

اس بات کا اظہار آل انڈیا شیعہ کونسل، باب العلم ایجوکیشنل سوسائٹی نئی دہلی اور اہلیتؑ کونسل، انڈیا کے زیر اہتمام معروف ملی رہنما مولانا سید جلال حیدر نقوی کی قیادت میں باب العلم اوکھلا میں منعقدہ جلسہ تعزیت میں سید قمر عباس قنبر نقوی سرسوی جنرل سیکرٹیری واعظین و مفکرین بورڑ نئی دہلی نے اپنے تعزیتی اور مذمتی بیان میں کیا۔

جلسہ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و دانشوران نے خطاب کیا - آخر میں شہداء نماز جمعہ کے درجات میں مزید بلندگی کے لیے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس کو مولانا جنان اصغر مولائی نے خطاب کیا۔ تمام شعبہائے زندگی کے ممتاز افراد نے شرکت کی-

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .