۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مولانا سید رضا عباس نقوی

حوزہ/ پشاور میں دردناک واقعہ جو آہ زاری سے بھرا خانہ خدا میں معصوم نمازیوں کو شہید کیا جانا یہ واقعہ اولاد ابن ملجم کے کارناموں میں سے ایک کارنامہ ہے پاکستان کی حکومت اور ایجنسیوں کی کھلی ناکامیوں میں سے ہےجہاں مسلسل شیعوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ و جماعت بوتسوانا افریقہ حجۃ الاسلام مولانا سید رضا عباس نقوی نے پشاور بم دھماکے پر اپنا مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں دردناک واقعہ جو آہ زاری سے بھرا خانہ خدا میں معصوم نمازیوں کو شہید کیا جانا یہ واقعہ اولاد ابن ملجم کے کارناموں میں سے ایک کارنامہ ہے پاکستان کی حکومت اور ایجنسیوں کی کھلی ناکامیوں میں سے ہےجہاں مسلسل شیعوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور تمام افراد اور حکومتی ادارے محو تماشہ ہیں ۔

ایسے ہی منظر کی عکاسی عاشور کاظمی نے اپنے چار مصرعوں سے کی تھی:

دست یذید عصر میں ہے پھر نظام ظلم

ہر ہر قدم بے کرب و بلا یا علی مدد

گھر جل رہے ہیں پرچم اسلام کے تلے

سر ہو رہے ہیں تن سے جدا یا علی مدد

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت اور اولاد ابن ملجم کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں تمام شہداء کے لئے پروردگار ان‌شہدا کو شہدای کربلا کے ساتھ محشور فرما اور ظالموں کو نیست ونابود فرما تمام شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما ئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .