حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کی طرف سے سانحہ پشاور کی مذمت میں ایک احتجاجی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس اعلامیہ کا متن اس طرح ہے:
"نماز میں شہید ہو کر اپنے مولا و آقا علی ابن ابی طالب اور حسین ابن علی علیہم الصلوٰۃ و السلام کی قربانی کے تسلسل کو قائم رکھنے والے شہدائے پشاور سے اظہارِ یکجہتی اور حکومتِ وقت سے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری اور عبرتناک سزا کے مطالبے کے لیے علماء و فضلائے قم المقدسہ کی طرف سے ایک احتجاجی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے"۔
تمام علماء و طلاب سے پرزور اپیل ہے کہ اس پروگرام میں شریک ہو کر اپنی ملی و مذہبی ذمہ داری کا ثبوت دیں۔
زمان: بروز اتوار، بعد از مغربین 7:30 تا 9:30
مکان: مسجد مدرسہ حجتیہ
منجانب: دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی (قم المقدسہ)