۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اصغریہ

حوزہ/اصغریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا کہ پشاور جامع مسجد میں دورانِ نماز جمعہ دھماکہ، حکومت کی نااہلی کی واضح دلیل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا کہ پشاور جامع مسجد میں دورانِ نماز جمعہ دھماکہ، حکومت کی نااہلی کی واضح دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ میں شہید ہونے والے تمام شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور تسلیت عرض کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے میں ملوث افراد کو عبرتناک انجام تک پہنچائے اور قاتل بنانے والے کارخانوں کو فوری بند کرے۔

انہوں نے بروز اتوار ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز پاکستان میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .