۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
آیت اللہ نوری ہمدانی

حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کی مذمت اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

پاکستان کے شہر پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ہوئے دھماکے کی افسوس ناک خبر نے دنیا کی آزاد قوموں کے دلوں کو غمناک کر دیا۔ اس ہولناک جرم نے ایک بار پھر مستکبروں اور استکبار کے دست نگر افراد کے چہرے بے نقاب کر دیئے ہیں۔

اس غیر انسانی فعل کی مذمت کرتے ہوئے میں پاکستان کے عزیز عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اتحاد و یکجہتی سے ہی مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کے دشمن کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ یہ ناحق بہایا جانے والا خون ان شاء اللہ بہت جلد ظالموں کے ظلم و جبر کو نیست و نابود کر دے گا۔

آخر میں اس واقعہ کے شہداء کے لیے علوِ درجات کی دعا کرتے ہوئے اس سانحہ کے زخمیوں کی صحت یابی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں۔

حسین نوری ہمدانی

قم المقدسہ

یکم شعبان المعظم ١٤٤٣ھ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .