حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیۃ اللہ علوی گرگانی نے اپنے ایک پیغام میں پشاور پاکستان کی شیعہ جامع مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے متعدد نمازیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مرجع تقلید کے تعزیتی پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے:
پاکستان کے شہر پشاور کی شیعہ جامع مسجد کوچۂ رسالدار میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں متعدد اہل تشیع اور نمازیوں کی شہادت ہوئی، یہ جرم دشمنوں کا اسلام سے خوفزدہ ہونے کی دلیل اور مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کا ایک حربہ ہے۔
ہم؛ شہداء کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مختلف مکاتب فکر کے خلاف اور وحدت المسلمین میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے کئے جانے والے ایسے حملوں کی روک تھام کو یقینی بنائے۔
ہم خداوند کریم کی بارگاہ میں اس دلخراش حادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کی مغفرت، رحمت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتے ہیں۔
علوی گرگانی حوزہ علمیہ قم