۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
مولانا محمد اطہر کاظمی

حوزہ/ استاد منصبیہ عربی کالج میرٹھ نے کرمان کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ کرمان دشمنان اسلام کی اس روش کا اظہار ہے جس پر وہ ہمیشہ سے گامزن رہے ہیں، اور وہ روش فقط اور فقط اسلام و مسلمین کی کامیابی اور کامرانی اور مرجعیت کے زیر سایہ شیعت کے عروج کے نتیجے میں ظاہر ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج مورخہ 7/ جنوری 2024 کو ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجة الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا سید محمد اطہر کاظمی استاد منصبیہ عربی کالج میرٹھ نے کرمان کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ کرمان دشمنان اسلام کی اس روش کا اظہار ہے جس پر وہ ہمیشہ سے گامزن رہے ہیں، اور وہ روش فقط اور فقط اسلام و مسلمین کی کامیابی اور کامرانی اور مرجعیت کے زیر سایہ شیعت کے عروج کے نتیجے میں ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی بوکھلاہٹ ہے جو ہمیشہ عالم کفر و نفاق کو عالم اسلام سے شکست کے نتیجے میں نظر آتی ہے، اس سانحے کے بعد مومنین کے قلوب میں یقین و ایمان کا مزید اضافہ ہوگا اور شہادت کی آرزو اور شہادت کی تمنا ان کو اعلی مقام پر لے جانے کے لیے حوصلہ دیتی رہے گی۔

مولانا نے مزید دوران مجلس یہودیت کی شکست کے اسباب کو پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ شکست کا اعتراف صرف زبان سے نہیں ہوتا ان جیسے واقعات بھی شکست کا اظہار کرتے ہیں۔ آج یہودیت اقتصادی عنوان سے بھی شکست کھا چکی ہے ، اور جنگ کا محاذ چلا چلا کر کہہ رہا ہے کہ اہل فلسطین اس جنگ کو جیت چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .