۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آیت اللہ سیستانی

حوزہ / آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر نے لبنان کے بیروت بندرگاہ میں ہونے والے تباہ کن واقعے پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لبنانی عوام سے اظہار تعزیت کیا  ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر نے لبنان کے بیروت بندرگاہ میں ہونے والے تباہ کن واقعے کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے  لبنانی عوام سے اظہار تعزیت کیا اور اقوام عالم سے ملت لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر کے بیان کا متن حسب ذیل ہے: 

بسم الله الرحمن الرحیم
 
آیت اللہ العظمی سیستانی:

بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے المناک دھماکے کے بعد  بیروت شہر پر پیش آنے والے تباہ کن واقعے پر  دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں ، اس سانحے  کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں ، متعدد افراد زخمی  ہوئے اور دسیوں ہزار شہری اپنے گھروں سے بے گھر ہوچکے ہیں ، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی اور بھاری نقصان ہوا ہے ، عمارتوں اور عوامی املاک کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے  اور ایک ایسا افسوسناک واقعہ رونما  ہوا ہے جو کہ حالیہ دہائیوں میں کبھی رونما نہیں ہوا تھا ۔ 

ہم لبنان کے معزز لوگوں کے ساتھ خلوص دل سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور اس عظیم سانحے میں ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ،  ہم اللہ تعالٰی سے التجا کرتے ہیں کہ وہ اس عظیم المیے پر قابو پانے کے لئے ان کی مدد کریں اور انہیں طاقت، صبر اور یکجہتی فراہم کریں۔ ہم  مومنین گرامی اور دنیا کے تمام خیر خواہ لوگوں  سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مشکل وقت میں لبنانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور اس عظیم المیے کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ان کی ہر ممکن مدد کریں۔

اللہ تعالٰی اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں  پر رحم فرمائے ، ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے  اور متاثرین کو تندرستی اور راحت عطا کرے۔ بے شک اللہ رحمن و رحیم ہے. 

16 ذی الحجه 1441 ہجری قمری

دفتر آیت الله سیستانی – نجف اشرف۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .