حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت میں المناک واقعے کے موقع پر آیت اللہ سبحانی کے پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بیروت شہر میں ایک خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کافی تعداد میں انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں شہری زخمی ہوگئے ہیں ، اس المناک حادثے سے اسلامی ممالک بلکہ تمام انسانیت دوست افراد بھی گہرے غم و اندوہ کا شکار ہو گئے ہیں ۔
میری اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ مرے ہوئے لوگوں کی درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔ اس وقت ، اسلامی ممالک خصوصا اسلامی جمہوریہ ایران کا فرض ہے کہ وہ زخمیوں کی مدد کے لئے جلدی پہنچ جائے اور ہر طرح سے متاثرین کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کریں۔یقینا. یہ ایک الہی اور ہر لحاظ سے اسلامی کام ہے ۔
قم - جعفر سبحانی