۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
آیت ‌الله اعرافی

حوزہ / لبنانی مذہبی شخصیات کے نام ایک بیان جاری کرتے ہوئے حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے بیروت کی بندرگاہ پر رونما ہونے والے دلخراش واقعے پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے مختلف لبنانی مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کے نام الگ الگ پیغامات جاری کرتے ہوئے بیروت بندرگاہ پر رونما ہونے والے دلخراش واقعے کی مناسبت سے تعزیت پیش کی ہے ۔


بیان کا متن  کچھ اس طرح ہے: 

بسم الله الرحمن الرحیم

بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ،لاپتہ اور زخمی ہو گئے ،اس دلخراش سانحے کی خبر سن کر ہمیں بہت ہی دکھ اور افسوس ہوا ہے ۔ 
اس دھماکے کے نتیجے میں  بڑی تباہیاں ہوئیں  ، یہ سانحہ لبنان کی وفادار ، معزز اور غیور قوم کو استقامت و شرافت کی راہ اور مظلومین کی مدد کرنے میں متزلزل نہیں کر سکتا اور بلا شک تمام ممالک ، مقاومتی گروہوں سمیت دنیا کے آزاد گانہ زندگی بسر کرنے والے لوگ لبنان کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخر تک رہیں گے اور اس عزیز قوم کی مدد اور زخمیوں کی تکلیف کو کم کرنے کے لئے اپنی طاقت کے مطابق  ہر ممکن کوشش کریں گے۔
رہبر معظم انقلاب ،اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام تمام مشکلات میں اپنے تمام قبائل اور گروہوں کے ساتھ  لبنان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان مشکل حالات میں لبنان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ہم ایک بار پھر حوزہ علمیہ کے توسط سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ،  ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں  اور اللہ تعالٰی سے مرحومین کی مغفرت کے لئے اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کی دعا کرتے ہیں اور خداوند کریم سے لاپتہ افراد کو سلامتی کے ساتھ لوٹائے جانے کی درخواست کرتے ہیں ، یقیناً خدا ہی دعاؤں کو سننے اور قبول کرنے والا ہے۔

سربراہ حوزہ علمیہ ایران 
علی رضا اعرافی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .