حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل نے ایک تعزیتی بیان میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہوئے دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کرگیلی قوم کی جانب سے لبنان کے عوام کو تعزیت پیش کیا ہے۔
بیان میں منگل کو بیروت کے ساحلی علاقے میں پیش آنے والی اس المناک سانحے پر انہوں نے لبنان کے حکومتی عہدے داروں کے علاوہ خاص طور سے سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کو بھی تعزیت پیش کیا ہے جس میں سینکڑوں افراد جان بحق ہوئے تھے جب کہ ہزاروں لوگ زخمی بھی ہوئے تھے،اس سانحے سے عالم اسلام میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
اس موقعے پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے غمزدہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کی مغفرت کیلیے دعا کی ہے۔اور آفت کی اس گھڑی میں لبنانی عوام کی استقامت اور پائیداری کی خواہش ظاہر کی ہے۔