۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محمد جواد ظریف

حوزہ/ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم لبنان میں فیلڈ ہسپتال اور ادویات بھیج رہے ہیں اور اس مشکل حالات میں لبنانی حکومت اور عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم لبنان میں فیلڈ ہسپتال اور ادویات بھیج رہے ہیں اور اس مشکل حالات میں لبنانی حکومت اور عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز بدھ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

ظریف نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے لبنانی ہم منصب "شربل وہبہ" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، لبنانی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بیروت کے افسوسناک واقعے پر امداد کے سلسلے میں فیلڈ ہسپتال اور ادویات کو لبنان بھیج رہا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے آج کی صبح کو اپنے لبنانی ہم منصب کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران لبنانی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے بیروت کے دھماکے کے نتیجے میں دسیوں لبنانی عوام کے جان بحق اور زخمی ہونے پر لبنانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرلیا۔

 ظریف نے تمام شعبوں میں لبنان سے امداد اور حمایت پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان کو بنیادی ڈھانچے اور ضروری مصنوعات کی فراہمی بالخصوص انسان دوستانہ شعبوں میں امداد پر تیار ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے اپنے لبنانی ہم منصب "میشل عون" کے نام میں ایک پیغام میں بیروت کے حالیہ واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک بیروت کو طبی سہولیات اور ادویات بھیجنے پر تیار ہے۔

ظریف نے گزشتہ رات میں بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں لبنانی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دل لبنانی عوام کیساتھ ڈھرکتا رہتا ہے۔

 اس کے علاوہ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" نے لبنانی بہن بھائیوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرلیا۔

واضح رہے کہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب  بیروت کی بندرگاہ  کے علاقے میں ہولناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گردو نواح کے علاقے  لرز گئے اور شہر کے مختلف علاقوں کی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں.

تازہ ترین معلومات کے مطایق ہولناک دھماکے سے کم از کم 100 جاں بحق اور4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ریڈ کراس نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .