۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله یعقوبی

حوزہ / آیت اللہ العظمی شیخ محمد یعقوبی نے بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کے سانحے پر ایک بیان میں لبنانی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت دھماکے، آیت اللہ العظمی شیخ محمد یعقوبی کے دفتر نے بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کے سانحے پر ایک بیان میں لبنانی عوام سے اظہار تعزیت کیا۔

 آیت اللہ العظمی یعقوبی کے دفتر سے جاری شدہ ایک بیان کا متن حسب ذیل ہے: 

آیت اللہ العظمی محمد یعقوبی: اللہ تعالٰی پر بھروسہ اور قضاء و قدر پر یقین رکھتے ہیں، لبنانی عوام اور متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں۔ 

بیان میں مزید لکھا ہے کہ خداوند متعال اس دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں پر رحم فرمائے اور انہیں شہداء کے ساتھ محشور فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور  لواحقین  اور دوستوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

بیروت ۔ دفتر شیخ یعقوبی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .