۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حزب الله

حوزہ / بیروت بندرگاہ میں بم دھماکوں کے زخمیوں کے لیے حزب اللہ لبنان نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہیلتھ سینٹرز اور ہسپتالوں میں جاکر خون کے عطیات دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے بیروت بم دھماکوں کے زخمیوں سے ہمدردی کے اظہار کے لئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہیلتھ سینٹرز اور ہسپتالوں میں جاکر خون کے عطیات دیں ۔

واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان نے بیروت میں ہونے والے دھماکے کےباعث زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دینے کی کمپین چلا رکھی ہے اور لوگوں کو اس کمپین میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ بیروت  میں بم بندرگاہ کے نزدیک ہوانے والے بم دھماکوں میں کم از کم سو افراد جاں بحق اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور اب تک ان دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .