۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
بيان مركز إدارة الحوزات العلمية في إيران إثر تفجير مرفأ بيروت

حوزہ / ایران کے دینی مدارس نے لبنان کی عزیز اور مستحکم ملت، عوام اور خصوصا سید حسن نصراللہ اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور لبنانی عظیم لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی مرکزی منیجمنٹ نے بیروت بندرگاہ پر رونما ہونے والے دلخراش واقعے کے بعد ایک بیان جاری کیا اور لبنانی عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے ۔

بیان کا متن حسب ذیل ہے: 

بیروت بندرگاہ کے المناک واقعے نے لبنانی عوام کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک اور زخمی کردیا اور اس ناقابل فراموش واقعے نے بیروت شہر کی عمارتوں اور معاشی انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا اور یہ واقعہ افسوس کا باعث بنا ۔

لبنان کی بہادر قوم نے اپنی جدوجہد پر مشتمل، عزت مندانہ زندگی کے تاریخ  میں بہت سارے واقعات دیکھے ہیں اور بڑی رکاوٹوں پر قابو پالیا ہے۔ لبنان عالمی استعمار کے تسلط کے خلاف، خدا کی مدد سے، قومی اتحاد، اختیار، آزادی اور مزاحمت و مقاومت کے راستے پر چلتا رہے گا جب تک کہ وہ خوشحالی اور فخر کے عروج پر نہ پہنچ سکے۔

ایرانی دینی مدارس (حوزہ علمیہ) لبنان کی عزیز اور مستحکم ملت، عوام اور خصوصا برادر عزیز حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصراللہ اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں اور لبنانی عظیم لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی تیاری کا اعلان کرتے ہیں ۔


مرکز مدیریت حوزه‌های علمیه ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .