۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
دیدار رییس کمیته امداد قم با آیت الله علوی گرگانی

حوزہ /میں لبنان کی تمام سیاسی جماعتوں اور گروہوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اتحاد کے ساتھ قومی مفادات اور ترجیحات کی خاطر،لبنان کے مسائل کے حل اور تعمیر نو کے لئے مل کر کام کریں اور میں اسلامی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ لبنانی عوام اور حکومت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مل کر کام کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان بیروت میں دھماکے کے موقع پر آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسمه تعالی

قال الله تبارک و تعالی «الذین اذا اصابتهم مصیبة قالوا انا لله و انا الیه راجعون»

بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کا دردناک سانحہ، جس نے متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی کردیا، بڑے غم اور افسوس کا باعث بنا۔

میں مرحومین کے پسماندگان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس المناک واقعے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ اس المناک حادثے کے موقع پر میں لبنان کی تمام سیاسی جماعتوں اور گروہوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اتحاد کے ساتھ قومی مفادات اور ترجیحات کی خاطر ،لبنان کے مسائل کے حل اور تعمیر نو کے لئے مل کر کام کریں  اور میں اسلامی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ لبنانی عوام اور حکومت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مل کر کام کریں۔

آخر میں خدا سے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کی مغفرت  کے لئے دعا گو ہوں اور اس واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔

قم۔ علوی گرگانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .