۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
تصاویر/ دیدارشورای زکات با حضرت آیت‌الله  علوی گرگانی

حوزہ/ دنیا میں انسانی حقوق کا مسئلہ کئی سالوں سے دنیا پر تسلط پیدا کرنے اور امریکہ اور بین الاقوامی صہیونیزم کے نظریات کو آگے بڑھانے کے لئے بطور بہانہ بنا ہوا ہے۔ یہ واقعی حیرت کی بات ہے کہ اس زمانے کے وہ ممالک انسانی حقوق کے دعوے کر رہے ہیں جن کے اپنے ہاتھ لاکھوں بے گناہ لوگوں کے خون سے آلودہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ علوی گرگانی کے "مقام معظم رہبری کی نظر میں امریکی حقوق بشر" نامی منعقدہ ایک کانفرنس کے نام دئے گئے پیغام کا متن جو کہ ترکی میں یوتھ آرگنائزیشن برائے انسانی حقوق کے سیکرٹری جنرل کے توسط سے پڑھ کر سنایا گیا ، درج ذیل ہے:

باسمه تعالی

دنیا میں انسانی حقوق کا مسئلہ کئی سالوں سے دنیا پر تسلط پیدا کرنے اور امریکہ اور بین الاقوامی صہیونیزم کے نظریات کو آگے بڑھانے کے لئے بطور بہانہ بنا ہوا ہے۔ یہ واقعی حیرت کی بات ہے کہ اس زمانے کے وہ ممالک انسانی حقوق کے دعوے کر رہے ہیں جن کے اپنے ہاتھ لاکھوں بے گناہ لوگوں کے خون سے آلودہ ہیں۔

ان سب مسائل میں بنیادی ہاتھ مجرم امریکہ کا ہے کہ جو ان تمام خونخوار مستکبرین اور اپنے حمایتی ڈکٹیٹروں کی پشت پناہی کرتا ہے اور ان کے جرائم پر خاموش اختیار کرتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ اپنے ہی شہریوں پر بھی ظلم و ستم روا رکھنے سے نہیں ہچکچاتا۔ آیا امریکی سیاستدانوں کی نطر میں سیاہ فام امریکی انسان نہیں ہیں؟ یا عراق ، افغانستان ، کشمیر ، یمن ، اور بعض افریقی ممالک کے افراد انسان نہیں ہیں کہ جن کے قتل و کشتار پر امریکہ اور اس کے ظالم حامیوں نے چپ سادھی ہوئی ہے؟۔

یقیناً ان کے نظریات کے مطابق انسانی حقوق کا مطلب صرف ان شہریوں کے حقوق ہیں جنہوں نے ان کی ظالمانہ پالیسیوں کو قبول کیا ہے اور ان کی غلیظ ثقافت میں رنگے ہوئے ہیں اور اسی طرح وہ لوگ کہ جنہوں نے استعمار پر انحصار کی ذلت کو قبول کیا اور ان کی نوکری کا دم بھرا۔

لہذا مقام معظم رہبری نے بھی اپنے ایک بیان میں فرمایا: "کوئی بھی دوسرا اگر  انسانی حقوق کے بارے میں بات کرتا ہے تو کرے لیکن امریکیوں کو انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے کا قطعاکوئی حق نہیں ہے کیونکہ دنیا میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والی حکومت، امریکی حکومت ہے"۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ جوان حضرات اس طرح کی کانفرنسز کا انعقاد کرکے انسانی حقوق کے معاملے میں امریکہ اور اس کے حواریوں کے جھوٹ کوفاش کرتے ہوئے خطے میں مسلم اقوام اور حکومتوں کو امریکی انسانی حقوق کے خطرات سے بیدار کرنے کا باعث بنیں گے اور اسلام اور اسلامی علمائے کرام خصوصا مقام معظم رہبری کے احکامات سے رہنمائی لیتے ہوئے اسلام، مسلمین اور مظلوموں کے دشمنوں کو شکست سے دوچار کریں گے۔

خداوند متعال سے دعا  ہے کہ وہ منجی حقیقی کے ظہور کی راہ ہموار کرے اور دنیا کو ان مستکبرین اور ان کے جھوٹے دعووں سے نجات دلائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .