۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تصاویر/دیدار هیئت مدیره بانک قرض الحسنه رسالت با آیت الله علوی گرگانی

حوزہ / آیت اللہ علوی گرگانی نے آزاد یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات میں کہا: طلباء اور جوان نسل کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی دینی تربیت کی جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آزاد یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد مہدی تہرانچی نے آج صبح شہر قم میں آیت اللہ علوی گرگانی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ علوی گرگانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: آپ کا سروکار جوانوں سے ہے اور جوان ہر ملک کا قیمتی اور باعث افتخار سرمایہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: جوانوں کا مستقبل بہت اہم ہے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی تعلیم کے لیے ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے جس سے وہ زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: طلباء اور جوان نسل کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی دینی تربیت کی جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .