۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حضرت آیت الله علوی گرگانی

حوزہ / آیت اللہ عبداللہ نظری کی رحلت پر آیت اللہ علوی گرگانی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ عبداللہ نظری خادم الشریعہ کی رحلت پر آیت اللہ علوی گرگانی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

باسمہ تعالی

مخلص، متقی اور لوگوں میں محبوب عالم دین آیت اللہ الحاج شیخ عبداللہ نظری خادم الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔

انھوں نے اپنی بابرکت عمر میں آیت اللہ بروجردی، امام خمینی، مرزا ہاشم علی نجفی ،مرعشی نجفی اور دیگر بزرگوں کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کیا اور پھر علوم و معارف اھلبیت علیھم السلام کی تدریس میں مشغول ہو گئے اور بہت سارے طلاب اور فضلاء آپ کے خرمنِ علم سے مستفید ہوئے اور آپ کی عالمانہ نصیحتوں سے مومنین کے قلوب نور ایمان سے منور ہوتے رہے۔

 میں اس عالم دین کی افسوسناک رحلت پر امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)، رہبر معظم انقلاب اسلامی، مراجع تقلید، دینی مدارس، صوبہ مازندران، شہر ساری اور سوادکوہ کے دیندار مومنین، مرحوم کے اہل خانہ، فرزندان اور حضرت حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ شرف الدین خادم الشریعہ کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔

خداوند عالم مرحوم پر اپنی رحمتیں نازل کرے، ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل، اجر جزیل عنایت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .