۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
دیدار ائمه جمعه استان قم با آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے ایک پیغام میں ، آیت اللہ عبد اللہ نظری خادم الشریعہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متقی عالم دین آیت اللہ الحاج شیخ عبداللہ نظری خادم الشریعہ کے انتقال پُر ملال پر،مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ
إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِی الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا یَسُدُّهَا شَیْءٌ

جناب مستطاب حجت الاسلام و المسلمین آقائے الحاج شیخ شرف الدین نظری خادم الشریعہ دامت توفیقاتہ!

جناب عالی کے والدمحترم،متقی عالم دین آیت اللہ آقائے الحاج شیخ عبداللہ نظری خادم الشریعہ رحمت اللہ علیہ کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا۔

مرحوم و مغفور،عالم دوست علاقہ مازندران کے ممتاز علماء میں سے ایک تھے اور آپ نے اہل بیت (ع) کی ثقافت کے دفاع اور فروغ میں بہت زحمتیں برداشت کیں۔
آپ تحریک انقلاب اسلامی کے آغاز سے ہی امام راحل(رح) کی قیادت میں جدوجہد میں داخل ہوئے اور اپنی زندگی کے آخری لمحات تک انقلاب کے دفاع کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور لوگوں کی خدمت کرنے میں یہ عظیم شخصیت ہمیشہ پیش پیش رہتی تھی۔

میں،مرحوم و مغفور کے اس عظیم فقدان پر حوزہ ہائے علمیہ،مازندران کے ولایت مدار عوام اور مرحوم کے معزز لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے خداوند منان کی بارگاہ میں مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہوں۔

قم المقدسہ 
حسین نوری ہمدانی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .