۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ارتباط تصویری جمعی از مداحان اهل‌بیت(ع) با رهبر معظم انقلاب

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین جلالی خمینی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی نے اپنا تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسمه تعالی

عالم بزرگوار جناب حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج شیخ حیدر علی جلالی خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر مرحوم کے خاندان، فرزندان اور ان کے عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

مرحوم، امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے قدیمی شاگردوں میں سے تھے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد انہوں نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی طرف سے مختلف پوسٹوں پر کام کیا۔ وہ بہت سرگرم اور بانشاط عالم دین تھے۔

دعا گو ہوں کہ خداوند کریم کی رحمت، مغفرت اور خوشنودی ان کے شامل حال ہو۔

سید علی خامنہ ‌ای

04 فروری 2021ء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .