۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجۃ الاسلام و المسلمین مصطفوی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے عالم دانا حجۃ الاسلام و المسلمین جناب الحاج سید حسن مصطفوی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے عالم دانا حجۃ الاسلام و المسلمین جناب الحاج سید حسن مصطفوی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم دانا حجۃ الاسلام و المسلمین جناب الحاج سید حسن مصطفوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر میں ان کے معزز خانوادے، ان کے شاگردوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ ثقافتی اور عوامی مشغولیات کے ساتھ ساتھ علوم عقلیہ اور اسلامی فلسفے میں تحقیق و تدریس اس انقلابی اور مجاہد عالم دین کی سب سے نمایاں سرگرمیاں تھیں جو مرحوم کے لیے ایک شاندار ریکارڈ ہے۔ خداوند عالم سے مرحوم کے لیے اجر عظیم اور رحمت و مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای
30 اگست 2022

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .