حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے قدیم مجاہد اور امام خمینی کے دیرینہ دوست حجۃ الاسلام سید محمود دعائی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر انقلب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قدیم مجاہد اور امام خمینی کے دیرینہ دوست جناب حجۃ الاسلام سید محمود دعائی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر ان کے معزز اہل خانہ خاص طور پر ان کی اہلیہ اور بچوں نیز ان کے چاہنے والوں اور رفقائے کار کے بڑے طبقے کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
مرحوم نیک اور پسندیدہ صفات کے حامل تھے؛ نفس کی پاکیزگي، تواضع اور سادہ زیستی، بے عیب زندگی اور قناعت، امام خمینی اور انقلاب سے گہری اور عمیق محبت و دوستی میں پائيداری و وفاداری۔ جدوجہد اور مجاہدت کے دوران عراق و ایران میں ان کی درخشاں خدمات بھی ایک دوسری خصوصیت ہے جو ان شاء اللہ خداوند عالم کی رحمت و مغفرت کا موجب ہے۔ اللہ تعالی سے مرحوم کے لیے فضل و کرم کا دعاگو ہوں۔
سید علی خامنہ ای
6 جون 2022