جمعرات 27 اگست 2020 - 02:28
حجۃ الاسلام والمسلمین روح اللہ حسینیان کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

حوزہ / انقلابی اور مجاہد عالم دین کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مجاہد اور انقلابی عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج شیخ روح اللہ حسینیان رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر مرحوم کے خاندان مکرم، پسمانگان،  دوستوں اور ان کے ساتھ کام کرنے والوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

اس انتھک اور مجاہد عالم دین کی نمایاں صفات حق گوئی، صراحت تھیں۔ خدا ان پر اپنی رحمتیں نازل کرے۔

سید علی خامنہ ای

۲۶اگست۲۰۲۰ء

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha