۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رھبر معظم انقلاب اسلامی

حوزه/ رھبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے اعلان کیا کہ امسال حسینیہ امام خمینی(ره) میں عشرہ ماہ محرم کی مجالس عزا ، تمام عزاداروں کی شرکت کے بغیر منعقد ہوں گی نیز یہ مجالس ایران ٹی وی چائنل ون سے نشر کی جائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای (مدظله‌العالی) کے دفتر نے اعلان کیا کہ امسال حسینیہ امام خمینی(ره) میں عشرہ ماہ محرم کی مجالس عزا ، تمام عزاداروں کی شرکت کے بغیر منعقد ہوں گی اور ان مجالس کے تفصیلی پروگرام ایران ٹی وی چائنل ون سے نشر کئے جائیں گے۔

اس اطلاعیہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسمہ تعالی

سید و سالار شهیدان کربلا حضرت اباعبد الله الحسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب با وفا کے ایام عزاداری کی تعزیت پیش کرتے ہوئے اطلاع دی جاتی ہے کہ امسال حسینیہ امام خمینی(ره) کی مجالس ، حافظان صحت کی نصیحیتوں اور کورونا مقالہ قومی سنٹر کے بیان کردہ اصول صحت کی مراعات کے پیش ںظر، تمام عزاداروں کی شرکت کے بغیر منعقد ہوں گی اور رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای (مدظله‌العالی) کی موجودگی میں ہونے والی ان مجالس کے تفصیلی پروگرام ایران ٹی وی چائنل ون سے نشر کئے جائیں گے۔  

پروردگارسے دعا ہے کہ محبان اہلبیت علیھم السلام خصوصا ملت حسینی ایران کی پرخلوص مجالس و عزاداری کے صدقہ میں اور برکتوں سے اس منحوس بیماری خاتمہ ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .