۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کے مرکزی دفتر  نجف اشرف میں مجالس حسینیہ کا اہتمام 

حوزہ/ دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے کہا کہ یہی شعائر حسینیہ شعائر دینیہ ہیں اور انہیں شعائر دینیہ کے احیاء کے ذریعہ لوگوں کو عقائدی، فکری و،ثقافتی و اخلاقی طور پر قیام حسینی اور حقیقی اسلام محمدی سے  مربوط رکھا جائے اور بلا شک و شبہ یہی شعائر حسینیہ  انسانی معاشرے پر انسانی زندگی کے مختلف پہلؤں پر مؤثر  ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف/ سالہای گذشتہ کی طرح امسال بھی مرکزی دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی، نجف اشرف  عراق میں مجالس سرکار سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا سلسلہ جاری ہے  ۔ 

پہلی محرم سے عاشور تک مرجع عالی قدر کی موجودگی  میں ان مجالس کا ہر سال اہتمام کیا جاتا ہے جس میں  حوزہ علمیہ نجف اشرف کے افاضل، علماء ، طلاب کرام اور قبائلی افراد کے ساتھ ساتھ مومنین شرکت فرما رہے ہیں ۔ ان  مجالس کو خطیب اہلبیت علیہم السلام حجۃ الاسلام شیخ حافظ دجیلی صاحب خطاب کر رہے ہیں۔

مرجع عالی قدر کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے بتایا کہ مرکزی دفتر میں ہر سال  عاشورہ حسینی کے پُر درد مناسبت پر مجالس عزا کا اہمتام  کیا جاتا ہے اور شعائر حسینیہ کی بقا اور اس کے دوام کےلئے  ہر ممکنہ خدمت انجام  دینے کی ہم کوشش کرتے ہیں اس لئے کہ یہی شعائر حسینیہ شعائر دینیہ ہیں اور انہیں شعائر دینیہ کے احیاء کے ذریعہ لوگوں کو عقائدی، فکری و،ثقافتی و اخلاقی طور پر قیام حسینی اور حقیقی اسلام محمدی سے  مربوط رکھا جائے اور بلا شک و شبہ یہی شعائر حسینیہ  انسانی معاشرے پر انسانی زندگی کے مختلف پہلؤں پر مؤثر  ہے۔ 

انہوں نے مزید فرمایا کہ مرکزی دفتر نے عزاداروں کی حفاظت کے لئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا ہے تاکہ  عزاداروں کی مقدس جانوں کی حفاظت بھی ہو اور عزاداری  امام حسین علیہ السلام کا سلسلہ بھی بلا توقف جاری و ساری رہے  ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .