۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

حوزہ/ شعائر حضرت امام حسین علیہ السلام کو باقی رکھنا اور اس کا احیاء واجب ہے اور ہمیں اسی کا حکم دیا گیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ  العظمیٰ  الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے ایام عزا میں مختلف  صوبوں میں مختلف مقامات پر مجالس عزا میں شرکت  فرمائی اور شعائر حسینیہ کے احیاء میں انکی کوششوں کو سراہا اور حاضرین سے اپنے خطاب میں مرجع عالی قدر کی  دعائیں اور نصیحتیں نقل فرمائیں  ۔

اسی ضمن میں موصوف نے نجف اشرف اور اس کے گرد و نواحی میں منعقدہ متعدد مجالس میں شرکت فرمائی ۔انہوں نے حاضرین سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام امت مسلمہ کے ضمیر میں زندہ ہیں اور یہی امت کی طاقت و قوت کا سر چشمہ ہے ۔عراق اور عراقیوں کی پہچان شعائر حسینیہ کا احیاء اور اس کو باقی رکھنا ہے یہی شعائر حسینیہ ہمارے لیے بلکہ پوری انسانیت کے لیے عظیم درسگاہ ہے اور اسی درسگاہ سے فیضیابی کے نتیجے میں دین وطن اور معاشرہ کی خدمت گزار نسلوں کا وجود عمل میں آیا ۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے فرمایا کہ انہیں شعائر حسینیہ کے متعلق ذمہ داری اور احساس ذمہ داری سے یہ بخوبی اندازہ  لگایا جا سکتا ہے کہ مومنین اور اہل بیت علیہم السلام کے موالیوں کے دلوں میں کس قدر حرارت پائی جاتی ہے ۔شعائر حسینیہ کا احیاء اور اس کو باقی رکھنا واجب ہے اور ہمیں اسی کا حکم دیا گیا ہے اس لیے کہ قیام حسینی کی بقاء میں دین کی بقاء ہے اگر حضرت امام حسین علیہ السلام اور عاشورہ نہ ہوتا تو اسلام بھی نہ ہوتا  اور نہ کہ صرف اسلام بلکہ اخلاق اور امت میں ثقافت و اقدار کا بھی  وجود نہیں ہوتا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .