۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
موضع فتن پور ضلع آعظم گڑھ میں مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد

حوزہ/ ضلع آعظم گڑھ کے موضع فتن پور میں مسجد کی تعمیر نو کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد کی تعمیر بہت ہی اہم اور عمدہ کام ہے کیونکہ مسجدیں اللہ کا گھر ہیں انکو آباد کرنے والے ہمیشہ آباد رہتے ہیں،جو انسان اللہ کے گھر کی ہر طرح سے فکر کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسکی ہر ضرورت کو پوری کرتا ہے، امام صادق عليہ ‏السلام کا ارشاد ہے،مسجد صرف ایسی جگہ بنائی جاتی ہے جہاں کسی نبی کی قبر ہوتی ہے یا اس جگہ اس کے وصی کو شہید کیا گیا ہوتا ہے اس بنا میں پر اس کا خون اسمیں ملا ہوا ہے ،چونکہ خداوند کریم مسجد میں ذکر پسند کرتا ہے اس لئے تم اس میں فریضۂ نماز ، نوافل اور اپنی قضا نمازیں ادا کرو۔

اسی سنت حسنہ کے احیاء کے لیے موضع فتن پور ضلع آعظم گڑھ میں مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کو اطلاع دیتے ہوئے مولانا دلشاد حسین خان نمائندہ ایمان فاونڈیشن نجفی ھاوس ممبئی نے خبر دی کہ مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد علماء اور افاضل کے ہاتھوں رکھا گیا، جنمیں استاد جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور حجت الاسلام مولانا رضا عباس خان، مشہور خطیب مولانا سید تہذیب الحسن، امام جمعہ رانچی حجت الاسلام مولانا محمد کیفی، مولانا کاظم رضا خان مدیر درسگاہ قرآن و عترت بنارس، حجت الاسلام مولانا سید سیف عابدی، حجت الاسلام مولانا سید غالب عباس زیدی، حجت الاسلام مولانا محمد محسن، حجت الاسلام مولانا سید محمد حسن عابدی کامران، مولانا اقرار اعظمی، مولانا محمد باقر رضا خان آصف رنوی صاحبان شامل تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .