حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وارانسی(اتر پردیش) ہندوستان/شہر بنارس کے لوگوں کی عقیدت کا مرکز مشہور درگاہ ’’ فاطمان‘‘ جہاں ایران کے مشہور عالم دین علامہ شیخ علی حزیں طیب اللہ رمسہ کی مزار واقع ہے وہاں پر ان شاء اللہ بتاریخ ۲۲؍مئی بروز اتوار بوقت ۹؍بجے دن آیۃ اللہ سید شمیم الحسن الرضوی حفطہ اللہ کے خویش مولانا سید اعجاز حسنین غدیری طاب ثراہ کی مجلس چہلم منعقد ہوگی ۔
مجلس کے درمیان انٹر نیشنل نور مائیکرو فلم سینٹر نئی دہلی کی جانب سے طبع شدہ کتاب ’’تاریخ جامعہ جوادیہ ،بنارس ‘‘ تالیف حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ کی رسم اجراء علمائے کرام کے دستہائے مبارک سے ہونا قرار پایا ہے جس میں مومنین بالخصوس علماء و طلباء سے شرکت کی استدعا ہے۔