۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علمائے جوادیہ

حوزہ/ بتاریخ ۲  ؍ستمبر ۱۹۲۸ء؁  مطابق  ۱۵؍ ربیع الاوّل ۱۳۴۷ھ؁بروز جمعہ کرائے کے مکان میں مدرسہ کا افتتاح عمل میں آیا۔بعدہ‘ علامہ رضی ؒ کے دور میں بمکان حسینی بیگم صاحبہ (جو اہلیہ سید محمود حسن کی تھیں)نے مدرسہ کو بالعوض ہبہ کردیا تھا۔(موجودہ عمارت ) میں مدرسہ منتقل ہوا اور جاری و ساری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی

تاریخ و تعارف:

تاریخ ِ افتتاح و سنہ تاسیس جامعہ ٔ جوادیہ بنارس
بتاریخ ۲ ؍ستمبر ۱۹۲۸ء؁ مطابق ۱۵؍ ربیع الاوّل ۱۳۴۷ھ؁بروز جمعہ کرائے کے مکان میں مدرسہ کا افتتاح عمل میں آیا۔بعدہ‘ علامہ رضی ؒ کے دور میں بمکان حسینی بیگم صاحبہ (جو اہلیہ سید محمود حسن کی تھیں)نے مدرسہ کو بالعوض ہبہ کردیا تھا۔(موجودہ عمارت ) میں مدرسہ منتقل ہوا اور جاری و ساری ہے۔

جامعہ جوادیہ ہندوستان کی اہم دینی درسگاہوں میں ایک مشہور دینی تعلیمی مرکز ہے۔ یہ بنارس شہر کے کاشی ریلوے اسٹیشن کے قریب محلہ پرہلاد گھاٹ میں ایک قدیم عمارت میں واقع ہے۔ اس عمارت میں تعلیمی درجات ہیں اس کے علاوہ ایک چھوٹا آفس اور کتب خانہ ہے۔ اوپر کی منزل میں مدرس اعلیٰ وغیرہ کی رہائش ہے۔ قدیم عمارت کے علاوہ قریب میں ہی دار الاقامہ کی جدید تعمیر کی ہوئی عمارت ہے جس کے تہہ خا نے میں ایک بڑا ہال ہے اور اوپر رہائشی کمرے ہیں۔ جامعہ جوادیہ کے فارغ حضرات نہ صرف ہندوستان کے مختلف شہروں و قریوں میں بلکہ دنیا کے مختلف گوشوں میں علم و دین حق کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔

جامعہ جوادیہ بنارس کےمحرک و مرغب اور بانی ِمحترم
محرک ِقیام جامعۂ جوادیہ بنارس جواد العلماء سرکار آیۃ اللہ سید علی جواد الحسینی صاحب قبلہ طاب ثراہ دومین مدیر جامعۂ ایمانیہ و امام جمعۂ بنارس ،جن کے نام نامی و اسم گرامی سے جامعۂ جوادیہ موسوم ہے ۔جسے آپ کے فرزند اکبر منیطق زمان سرکار علامہ سید محمد سجاد الحسینی آلِ جواد العلماء صاحب قبلہ طاب ثراہ نے ۱۹۲۸ء؁ میں قائم کیا ۔

ہادیانِ جامعہ ٔ جوادیہ ،بنارس
("Haadi":Supreme authorty of its managing body.)

یہ ۱۹۲۹ء؁ میں سرکار علامہ سید محمد سجاد صاحب قبلہ طاب ثراہ کی رحلت کے بعدمظفر العلماء مولانا سید مظفر حسین الحسینی (جو سرائے میر ضلع اعظم گڑھ کے رہنے والے تھے لیکن تقریباً پوری زندگی بنارس میں بسر کی)آپ جامع العلوم جوادیہ ،بنارس کے پہلے ’’ہادی ‘‘ (صدر مجلس انتظام) بنائے گئے۔بعدہ‘ مفسر قرآن علامہ رضی صاحب قبلہ طاب ثراہ نے اس فریضہ کو انجام دیا۔پھر سرکار کی رحلت کے بعد از ۵۰ء ؁ تا ۵۱ء؁ سرکار ظفرالملت علیہ الرحمہ فائز رہے۔پھر آپ نے ستمبر ۵۱ء؁ میں غدیر کے دن منعقد عمومی جلسہ میں بالاعلان حجۃ الاسلام مولانا سید محمد طاہر الحسینی آل ِ جواد العلماء کا نام نامی اس منصب کے لئے پیش کیاجو با لاتفاق منظور کیا گیا۔

۔ ۱۹۷۱ ء؁ میں حجۃ الاسلام مولانا سید محمد طاہر الحسینی طاب ثراہ کی رحلت کے بعد حجۃ الاسلام مولانا سید احمد حسن الحسینی آلِ جواد العلماء ‘’ہادی ‘‘منتخب ہوئے۔
۔ ۲۰۱۲ء ؁ سے حجۃ الاسلام مولانا سید احمد حسن الحسینی طاب ثراہ کی رحلت کے بعد بحسب قانون مدرسہ مدرس اعلیٰ سرکار شمیم الملت کے سپرد یہ عہدہ رہا ۔آپ نے
۔ ۲۰۱۷؁ء میں کے عمومی اجلاس میںرائے عامہ حاصل کرکے حجۃ الاسلام مولانا سید محمد عقیل الحسینی آلِ جواد العلماء کو یہ عہدہ سپرد کیا جو موجودہ ’’ ہادی ‘‘ ہیں۔

حضرات مدرسین اعلیٰ (پرنسپل صاحبان):
۱۔ ملّا سید محمد یوسف صاحب قبلہ زنگی پوری (طاب ثراہ) پہلے پرنسپل۔
۲۔ علامہ سید محمد رضی صاحب قبلہ زنگی پور ی(طاب ثراہ) دوسرے پرنسپل۔
۳۔ سرکار ظفر الملت حضرت آیۃ اللہ سید ظفر الحسن الرضوی اعظمی (طاب ثراہ)۱۹۴۰ء؁ سے ۱۹۸۳ء؁ تک اوّلاً وائس پرنسپل بعدہ تیسرے پرنسپل کی حیثیت سے تا حیات ناقابل فراموش دینی تعلیمی وتبلیغی ا ور قومی و سماجی خدمات انجام دی ہیں ۔
۴ ۔ سرکار ظفر الملت حضرت آیۃ اللہ سید ظفر الحسن الرضوی اعظمی طاب ثراہ کی رحلت کے بعدسرکار شمیم الملّت حضرت آیۃ اللہ سید شمیم الحسن الرضوی اعظمی مد ظلہ العالی۱۹۸۳ء؁ سےتا حال چوتھے اور موجودہ پرنسپل ہیں۔

فہرست سابق مدرسین جامعہ جوادیہ بنارس
و اعزامی مدرسین

۱۔ ملّا سید محمد یوسف صاحب قبلہ پہلے پرنسپل
۲۔ علامہ سید محمد رضی صاحب قبلہ زنگی پوری دوسرے پرنسپل
۳۔ آیۃ اللہ سید ظفر الحسن صاحب قبلہ تیسرے پرنسپل
۴۔ فخرالاتقیاء مولانا سید وصی محمد صاحب قبلہ وائس پرنسپل
۵۔ مولانا شیخ کاظم حسین صاحب قبلہ مدرس
۶۔ مولانا سید محمد فضل حسین صاحب قبلہ مدرس
۷۔ مولانا سید محمد مہدی صاحب قبلہ فخرالافاضل وائس پرنسپل
۸۔ مولانا سید محمد طاہر صاحب قبلہ گوئلی وائس پرنسپل
۹۔ مولانا ظفر مہدی صاحب قبلہ جونپوری مدرس
۱۰۔ مولانا سید محمد حسینی صاحب قبلہ فخرالافاضل مدرس
۱۱۔ مولاناشیخ احمد علی صاحب قبلہ فخرالافاضل مدرس
۱۲۔ مولانا شیخ زین العابدین صاحب قبلہ فخرالافاضل مدرس
۱۳۔ مولانا سید احمد حسن صاحب قبلہ آل جواد العلماء مدرس
۱۴۔ مولانا سید حسین مہدی حسینی صاحب قبلہ فخرالافاضل مدرس
۱۵۔ مولانا شیخ غلام رسول نوری صاحب قبلہ فخرالافاضل مدرس
۱۶۔ مولانا سید محمد ظفر الحسینی صاحب قبلہ مدرس
۱۷۔ مولانا شیخ تفضل مہدی صاحب قبلہ فخرالافاضل مدرس
۱۸۔ مولانا شیخ عطا حسین صاحب قبلہ فخرالافاضل مدرس
۱۹۔ مولانا شیخ منظور حسین صاحب قبلہ فخرالافاضل مدرس
۲۰۔ مولانا شیخ بدرالحسن صاحب قبلہ فخرالافاضل اعزامی مدرس
۲۱۔ مولانا شیخ مظاہر حسین محمدی صاحب قبلہ اعزامی مدرس
۲۲۔ مولانا سید صفدر حسین صاحب قبلہ فخرالافاضل اعزامی مدرس
۲۳۔ مولانا سید کلب حسن صاحب قبلہ فخرالافاضل اعزامی مدرس
۲۴۔ مولانا سید صبیح الحسین صاحب قبلہ اعزامی مدرس
۲۵۔ مولانا شیخ محمد منیر خان صاحب قبلہ اعزامی مدرس
۲۶۔ مولانا سید حیدر عباس رضوی صاحب قبلہ فخرالافاضل اعزامی مدرس
۲۷۔ مولانا سید منور حسین صاحب قبلہ اعزامی مدرس
۲۸۔ مولانا سید شباب حیدر صاحب قبلہ اعزامی مدرس
۲۹۔ مولانا ضیاء الحق صاحب قبلہ بنگالی اعزامی مدرس
۳۰۔ مولانا سید محمد علی گوہر صاحب قبلہ اعزامی مدرس
۳۱۔ مولانا سید محمد شبیب حسینی صاحب قبلہ اعزامی مدرس
۳۲۔ مولانا شیخ وصی محمد صاحب قبلہ اعزامی مدرس
۳۳۔ مولانا شیخ عسکری امام خان صاحب قبلہ اعزامی مدرس
۳۴۔ مولانا سید دلاور حسین صاحب قبلہ اعزامی مدرس
۳۵۔ مولانا سید احمد عباس صاحب قبلہ اعزامی مدرس
۳۶۔ مولانا سید اعجاز حسنین صاحب قبلہ غدیری فخرالافاضل انگلش ،درس
۳۷۔ مولانا شیخ کوثر علی صاحب قبلہ فخرالافاضل مدرس
۳۸۔ مولانا حیدر مہدی صاحب قبلہ فخرالافاضل لائبریرین
۳۹۔ مولانا سید مجاہد حسین صاحب قبلہ فخرالافاضل مدرس


فہرست موجودہ مدرسین جامعہ جوادیہ بنارس
۱۔سرکار شمیم الملت مولانا سید شمیم الحسن صاحب قبلہ پرنسپل
۲۔مولانا سید قیصرحسین نجفی صاحب قبلہ فخرالافاضل مدرس
۳۔ مولانا سید ضمیر الحسن الرضوی صاحب قبلہ مدرس
۴۔ مولانا شیخ ذہین حیدر صاحب قبلہ فخرالافاضل مدرس
۵۔ مولانا سید قیصر عباس صاحب قبلہ فخرالافاضل مدرس
۶۔ مولانا وسیم اصغر رضوی صاحب قبلہ نورالافاضل مدرس
۷۔مولانا سید وسیم رضا صاحب قبلہ فخرالافاضل مدرس
۸۔ مولانا خیرات الحسین صاحب قبلہ فخرالافاضل مدرس
۹۔ مولانا سید اعجاز حسین صاحب قبلہ مدرس
۱۰۔ مولانا سید صفی عباس صاحب قبلہ فخرالافاضل مدرس
۱۱۔ مولانا انعام حیدر صاحب صاحب قبلہ فخرالافاضل مدرس
۱۲۔ مولانا سید ندیم اصغر رضوی صاحب قبلہ فخرالافاضل اعزازی مدرس
۱۳۔ مولانا سید محمد عقیل حسینی صاحب قبلہ اعزازی مدرس

مرسلہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ ابن حسن املوی واعظ،مؤلف کتاب ’’تاریخ جامعہ جوادیہ ،بنارس‘‘۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .