حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نہایت رنج و غم کے ساتھ سوشل میڈیا پر جوادیہ عربی کالج بنارس کے حوالے سے یہ خبر غم ملی ہے کہ خطیب اہل بیت ؑمولانا اعجاز حسنین غدیری طویل علالت کے بعد دار فانی سے عالم جاودانی کی طرف رحلت فرماگئے۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔
مولانا اعجاز حسنین غدیری طاب ثراہ سرکار آیۃ اللہ مولانا سید شمیم الحسن صاحب قبلہ حفظہ اللہ تعالیٰ عمید جامعہ جوادیہ بنارس کے داماد تھے۔ آپ کا آبائی وطن کراری ضلع کوشامبی تھا۔مولانا اعجاز حسنین غدیری نے جوادیہ عربی کالج بنارس سے فخر الافاضل کی سند اعلیٰ نمبروں سے حاصل کی تھی۔ آپ بہتر ین ذاکر و خطیب اہل بیت ؑ تھے۔ آپ کی خطابت کا چرچہ دنیا کے گوشے گوشے میں تھا۔ کئی برس سے امریکا کے مختلف صوبوں اور شہروں میں دو مہینہ آٹھ دن ایام عزا میں اپنے بیانات و خطبات سے مومنین کو محظوظ و مستفیض فرماتے رہتے تھے۔ادھر کئی برس سے آپ بہت زیادہ مریض تھے ۲۰۱۹ء سے لکھنئو کے ایرا میڈیکل یونیورسٹی کے اسپتال میں بھی زیر علاج رہے۔ بنارس میں بھی کافی علاج ہو ا مگرمرض بڑھتا گیا جوں جوں دواکی ،آخر قضائے الہی سے گھر بار خاندان بیوی بچوں اور کثیر تعداد میں اپنے احباب و اعزا کو اس دار فانی میں روتا بلکتا ہوا چھوڑ کر دار بقاکی جانب کوچ کرگئے۔
مرحوم اعجاز حسنین غدیری خوش گفتار ،خوش اخلاق ،نیک کردار،ملنسار خطیب و ذاکر تھے۔وہ اپنی تقریروں میں حسن اخلاق و عقائد اور حسن تربیت ومعاشرت اور آپسی اتحاد و یگانگت پر زیادہ زور دیتے تھے۔
اس موقع پر مجمع علماء وواعظین پوروانچل ہندوستان کے اراکین مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املومبارکپور، مولانا ناظم علی واعظ سربراہ جامعہ حیدریہ خیرآباد مئو ،مولانا مظاہر حسین محمدی پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور، مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپا گنج مئو، مولانا سید سلطان حسین پرنسپل جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا سید صفدر حسین زیدی پرنسپل جامعہ امام جعفر صادق ؑ جونپور،مولانا محمد محسن جونپوری پرنسپل وثیقہ عربی کالج فیض آباد،مولانا رئیس حیدر واعظ جلال پوری مدیر و پرنسپل حوزہ ٔ علمیہ جامعہ امام الصادق ؑ کریم پور جلال پورامبیڈکر نگر،مولانا منہال رضا قمی استاد جامعہ حیدریہ خیر آباد مئو،مولانا سید ضمیر الحسن ا ستاد جامعہ جوادیہ بنارس،مولانا سید محمد عقیل استاد جامعہ ایمانیہ بنارس، مولانا کاظم حسین منیجر مدرسہ حسینیہ بڑا گاؤں گھوسی مئو،مولانا تنویر الحسن امام جمعہ و جماعت شہرو ضلع غازی پور،مولا نا جابر علی قمی زنگی پوری امام جمعہ و جماعت پارہ ضلع غازی پور،مولانا محمد مہدی حسینی استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور،مولانا کرار حسین اظہری استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور، مولانا عرفان عباس امام جمعہ و جماعت شاہ محمد پور مبارکپور،مولانا سید حسین جعفر وہب امام جمعہ و جماعت سیدواڑہ محمدآباد گوہنہ مئو،مولانا سید محمد مہدی استاد جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا ڈاکٹر مظفر سلطان ترابی صدر آل یاسین ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ مبارکپور، مولانا عارف حسین قمی مبارکپوری،مولانا جاوید حسین نجفی مبارکپوری،مولانا غلام پنجتن مبارکپوری،صدرو القلم ویلفیر اینڈ ایجو کیشنل ٹرسٹ مبارکپور، مولانا محمد رضا ایلیا سرپرست ادارہ تحقیقی مشن مبارکپور،مولا شبیہ رضا قمی مبارکپوری امام جمعہ و جماعت شکار پور بلند شہر، مولانا مہدی حسن واعظ جلال پوری،مولانا اکبر علی واعظ جلال پوری امام جمعہ و جماعت میران پور اکبر پور امبیڈکر نگر، مولانا محمد ظفر معروفی استاد مدرسہ بقیۃ اللہ جلال پورامبیڈکر نگر،،مولانا ظفرالحسن فخرالافاضل جلال پوری جنرل سکریٹری آل انڈیا شیعہ سماج دہلی،مولانا سید عترت حسین واعظ اعظمی استاد جامعہ ناظمیہ لکھنو،مولانا نسیم الحسن استاد مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو،مولانا مظاہر انور مدرس اعلیٰ مدرسہ امامیہ املو ،مولانا غلام باقر خان رنّو جونپور استاد جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا مرغوب عالم عسکری استاد جامعہ ایمانیہ ناصریہ جونپور،مولانا سید ذوالفقار حیدر امام جمعہ و جما عت شیولی اعظم گڑھ،مولانا مظفر نقی معروفی پیشنماز مسجد آل نبی ؐ حسینی باغ مبارکپور،مولانارضوان المعروفی پورہ معروف مئو،مولانا ثقلین حیدر صدرالافاضل سمند پور ی ،مولانا عون محمد املوی نجفی، مولانا محمد اعظم املوی قمی،مولانا محمد شاہد ریاضی مبارکپوری ،مولانا محمد مہدی املوی قمی ،مولانا محمد اسلم معروفی،مولانا سید یاسین حسین عابدی غازی پوری ،مولانا ناظم علی صدرالافاضل کوپاگنجی کی جانب سے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے جملہ لواحقین و متعلقین ،علماء و مراجع کرام ومومنین و سرکار آیۃ اللہ مولانا سید شمیم الحسن صاحب قبلہ حفظہ اللہ تعالیٰ وکیل آیۃ اللہ العظمیٰ آقائی سیستانی مد ظلہ العالی بالخصوص حضرت ولی عصر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔
نوٹ۔ اطلاع کے مطابق مرحوم کی تدفین کل آٹھ بجے صبح بنارس کے مشہور قبرستان (فاطمان) میں ہوگی۔