حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ حجۃ الاسلام مولانا شیخ ارشاد حسین معروفی ابن شیخ محمد شمس الدین مرحوم ساکن پورہ معروف ضلع مئو (اترپردیش) سابق مدرس مدرسہ باب العلم مبارکپور ضلع اعظم گڑھ کا طویل علالت کے بعد آج قریب 12/بجے دن میں ایرا میڈیکل کالج لکھنؤ میں انتقال ہوگیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مولانا ارشاد حسین معروفی 18/اکتوبر 1949ء میں پورہ معروف ضلع مئو میں پیدا ہوئے۔1962ء میں مدرسہ باب العلم مبارکپور میں داخلہ لیا۔اس کے بعد 1966ء میں جامعہ ناظمیہ لکھنؤ کے درجہ عالم میں داخلہ لیا۔1972ء میں ممتاز الافا ضل کی سند حاصل کی۔اس کے بعد مختلف مدارس میں تدریسی خدمات انجام دیں۔اس کے بعد مدرسہ باب العلم مبارکپور میں درجات عالیہ کے مدرس مقرر ہوئے 2012ء میں ریٹائر ہوئے اور پینشن کے حقدار ہوئے۔
مرحوم کی تدفین آج رات میں 10/بجے ان کے آبائی قبرستان پورہ معروف میں ادا کی جائے گی۔
خداوند عالم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت میں بلند درجات عنایت فرمائے۔نیز مرحوم کے جملہ لواحقین و متعلقین کو صبر جمیل مرحمت فرمائے۔آمین۔
سوگوار
حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ
ترجمان مجمع علماءوواعظین پوروانچل
آپ کا تبصرہ