۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
محمد باسط رضا

حوزہ/ انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ خبر وحشت اثر سنی گئی کہ مولوی محمد باسط رضا ابن مولانا حسن عباس کربلائی مرحوم ساکن بڑاگاؤں گھوسی ضلع مئو(اتر پردیش)  متعلم جامعہ امام مہدی ؑشہر اعظم گڑھ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور،اعظم گرھ(اتر پردیش) ہندوستان/ انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ خبر وحشت اثر سنی گئی کہ مولوی محمد باسط رضا ابن مولانا حسن عباس کربلائی مرحوم ساکن بڑاگاؤں گھوسی ضلع مئو(اتر پردیش) متعلم جامعہ امام مہدی ؑشہر اعظم گڑھ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔

مجمع علماء وواعظین پوروانچل (ہندوستان)کے اراکین نے اس سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ابھی گھوسی ہی کے ایک بزرگ عالم دین و ماہر تعلیم مولانا محمد مجتبیٰ حسین کی مجلس سوئم بھی نہ ہونے پائی تھی کہ ایک ذہین و ہونہار دینی طالب علم مولوی محمد باسط رضا نےحدود ۱۵؍سال کی عمر میں اس دار فانی کو الوداع کہا۔ اس موقع پر ذوقؔ کا یہ شعر یاد آرہا ہے ؎
پھول تو دو دن بہار جاں فزا دکھلا گئے ۔حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے۔

مولانا سید محمد مہدی استاد جامعہ امام مہدی اعظم گڑھ نے بتایا کہ محمد باسط رضا ہمارے مدرسہ کے نیک و ہونہار طلبہ میں سے تھے۔شاید پھیپھڑے کی کوئی بیماری تھی جس کا علاج چل رہا تھا۔مگر پیغا مِ اجل آگیا اور دارفانی سے دار بقا کی جانب کوچ کر گئے۔

مولانا کاظم حسین منیجر مدرسہ جعفریہ بڑاگاؤں گھوسی کی اطلاع کے مطابق ابھی ڈیڑھ یا دو سال قبل مولوی باسط رضا کے والد مولانا حسن عباس کربلائی کا بھی فیض آباد جہاں وہ سرکاری پرائمری اسکول میں ٹیچر تھے ایک حادثہ میں انتقال کر گئے ۔

مرحوم محمد باسط رضا کی تدفین آج دو پہر ساڑھے بارہ بجے دن میں صدر امام بارگاہ بڑا گاؤں گھوسی میں عمل میں آئی۔اور سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نمناک آنکھوں سے سپرد خاک کئے گئے۔

مجمع علماء وواعظین کے اراکین مو لانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو،مبارکپور، مولانا ناظم علی واعظ سربراہ جامعہ حیدریہ خیرآباد مئو ،مولانا مظاہر حسین محمدی پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور، مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپا گنج مئو، مولانا سید سلطان حسین پرنسپل جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا سید صفدر حسین زیدی پرنسپل جامعہ امام جعفر صادق ؑ جونپور،مولانا سید ضمیر الحسن ا ستاد جامعہ جوادیہ بنارس،مولانا سید محمد عقیل استاد جامعہ ایمانیہ بنارس، ۔مولانا کاظم حسین منیجر مدرسہ حسینیہ بڑا گاؤں گھوسی مئو،مولانا تنویر الحسن امام جمعہ و جماعت شہرو ضلع غازی پور،مولا نا جابر علی قمی زنگی پوری امام جمعہ و جماعت پارہ ضلع غازی پور،مولانا محمد مہدی حسینی استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور،مولانا کرار حسین اظہری استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور،۔ مولانا عرفان عباس امام جمعہ و جماعت شاہ محمد پور مبارکپور،مولانا سید حسین جعفر وہب امام جمعہ و جماعت سیدواڑہ محمدآباد گوہنہ مئو،مولانا سید محمد مہدی استاد جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا ڈاکٹر مظفر سلطان ترابی صدر آل یاسین ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ مبارکپور، مولانا عارف حسین قمی مبارکپوری،مولانا جاوید حسین نجفی مبارکپوری،مولانا غلام پنجتن مبارکپوری،صدرو القلم ویلفیر اینڈ ایجو کیشنل ٹرسٹ مبارکپور،۱ مولانا محمد رضا ایلیا سرپرست ادارہ تحقیقی مشن مبارکپور،مولا شبیہ رضا قمی مبارکپوری امام جمعہ و جماعت شکار پور بلند شہر، مولانا اکبر علی واعظ جلال پوری امام جمعہ و جماعت میران پور اکبر پور ،امبیڈکر نگر، مولانا محمد ظفر معروفی استاد مدرسہ بقیۃ اللہ جلال پور،امبیڈکر نگر،مولانا رئیس حیدر واعظ جلال پوری مدیر و پرنسپل حوزہ ٔ علمیہ جامعہ امام الصادق ؑ کریم پور جلال پورامبیڈکر نگر،مولانا ظفرالحسن فخرالافاضل جلال پوری جنرل سکریٹری آل انڈیا شیعہ سماج دہلی ،مولانا سید عترت حسین واعظ اعظمی استاد جامعہ ناظمیہ لکھنو،مولانا نسیم الحسن استاد مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو، مولانا مظاہر انور مدرس اعلیٰ مدرسہ امامیہ املو مبارکپور نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعاء کے ساتھ جملہ لواحقین و متعلقین و اہل خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .