۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مجمع علماء و وواعظین پوروانچل

حوزہ/ مجمع علماء و وواعظین پوروانچل کی جانب سے امام حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شان میں گستاخی کرنے والے شکیل احمد کے ہفوات کی پروزور مذمت

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور،اعظم گڑھ(اتر پردیش)ہندوستان/ یہ صحیح ہے کہ ان دنوں وسیم مرتد کے خلاف ملک بھر میں شدید غم و غصے اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔جب کہ اس نے خود ہی اپنے ارتداد کا بین ثبوت زبانی اور تحریر ی شکل میں پیش کردیا ہے اور شیعہ و سنی علماء و دانشور حضرات نے اس کو اسلام سے خارج قرار دے دیا ہے۔اور اب تمام مسلمان حکومت ہند کی مرکزی و علاقائی حکومتوں سے اس کوگرفتار کرنے اور قرار واقعی سزا دئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

ایسے پر امن ماحول میں جب کہ شیعہ و سنی متحدہ طور سے وسیم ملعون کے خلاف اپنی قومی و مذہبی ذمہ داریاں انجام دینے میں مصروف و مشغول ہیں اور آپسی اتحاد یکجہتی کا بھی خوشگوار مظاہرہ پیش کر رہے ہیں جنوبی ہندوستان کی ریاست حیدرآباد دکن کے محلّہ کلثوم پورہ میں واقع ابو ہریرہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے سرگرم رکن شکیل احمد نامی شخص نے وسیم مرتد کے بہانے ہمارے بارہویں اور آخری امام حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شان میں ناقابل برداشت گستاخی کر کے پوری شیعہ قوم کے دلوں کو مجروح کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مجمع علماء و واعظین پوروانچل کے ممبران مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو،مبارکپور،مولانا مظاہر حسین محمدی پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور، مولانا ناظم علی واعظ سربراہ جامعہ حیدریہ خیرآباد مئو ، مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپا گنج مئو، مولانا سید سلطان حسین پرنسپل جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا سید صفدر حسین زیدی پرنسپل جامعہ امام جعفر صادق ؑ جونپور، مولانا عرفان عباس امام جمعہ و جماعت شاہ محمد پور مبارکپور،مولانا سید حسین جعفر وہب امام جمعہ و جماعت سیدواڑہ محمدآباد گوہنہ مئومولانا سید محمد مھدی استاد جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا محمد مھدی حسینی استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور،مولانا کرار حسین اظہری استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور،مولانا ڈاکٹر مظفر سلطان ترابی صدر آل یاسین ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ مبارکپور،مولانا غلام پنجتن مبارکپوری،صدرو القلم ویلفیر اینڈ اجوکیشنل ٹرسٹ مبارکپور،مولانا عارف حسین مبارکپوری،مولانا جاوید حسین نجفی مبارکپوری،مولانا کاظم حسین منیجر مدرسہ حسینیہ بڑا گاؤں گھوسی مئو نے اخبار کے لئے جاری اپنے ایک مشترکہ مذمتی بیان میں کیا ہے۔اور شیعہ قوم کے خلاف نازیبا کلمات استعمال کرنے والے اور حضرت امام حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شان میں گستاخی کرنے والے شکیل احمد کے ہفوات کی پرزور مذمت کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی گستاخ کا جواب گستاخی سے دینا جہالت و ضلالت کی کھلی علامت ہے۔ممبئی ہائی کورٹ کے سینیر ایڈوکیٹ اور ہمدرد قوم و ملت سید افضل امام اعظمی کی اطلاع کے مطابق شروع میں شکیل احمد نے وسیم مرتد کے ساتھ شروعات کی اور اس کے بعد شیعوں کے بارہویں اور آخری امام ت امام حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شان میں ناقابل برداشت گستاخی اور شیعوں کو گالی دینا شروع کر دیا۔اور ایسے نازیبا الفاظ استعمال کئے جن سے شیعہ قوم کے مذ ہبی عقائد و جذبات کو زبردست ٹھیس پہونچتی ہے۔

واضح رہے کہ وسیم ملعون کی باتوں کا حدیث و تفسیر و تاریخ وغیرہ کی کتابوں سے علمی و معقول جواب دینے کا حق ہر مسلمان کو حاصل ہے ۔مگر ایسا لگتا ہے کہ شکیل احمد سے کوئی علمی مناسب جواب نہ بن پڑا تو ایسا ہو گیا جیسے ’’ کھسیانی بلّی کھمبا نوچے‘‘۔

لہٰذا ہم ہندوستان کی مرکزی و ریاستی حکومتوں سے مودبانہ اپیل اور مطالبہ کرتے ہیں کہ شکیل احمد کو بھی جلد سے جلد گرفتار کیا جائے جو مذہبی منافرت پھیلانے ،فرقہ وارانہ فساد کرانے اور ملک کے امن و امان کی فضا کو خراب کرنے کی سازش رچ رہا ہے۔ وسیم ملعون اور شکیل احمد دونوں گستاخی اور شر انگیزی میں برابر کے مجرم ہیں اور دونوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے۔اور ایسے اقدام کرنا چاہئے کہ آئندہ کوئی ایسی شر انگیزی کی جرأت نہ کر سکے۔اور وہ نوبت نہ آئے کہ ’’ آج ہماری کل تمھاری دیکھو لوگو باری باری‘‘۔یعنی کبھی کسی مذہب پر،کبھی کسی مذہب پر کوئی کیچڑ اچھالنے کی ہمت نہ کر سکے۔اور کوئی کسی کے مذہبی مقدسات کی اہانت نہ کرسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .