حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدرسہ امام رضا (ع) حیدرآباد دکن ہندوستان کی جانب سے ایک مذمتی بیان میں مولوی شکیل احمد گستاخ امام زمانہ (عج) کی سخت مذمت کرتے ہوئے نا قابل معافی جرم قرار دیا۔
مذمتی بیان کا مکمل متن اس طرح ہے؛
بسم الله الرحمن الرحيم
قال الله تعالى: اِنَّ الَّذِیۡنَ یُؤۡذُوۡنَ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَهُ لَعَنَهُمُ اللّٰہُ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ وَ اَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابًا مُّهِیۡنًا
جو لوگ اللہ اور اس کے رسول صلى الله عليہ وآلہ وسلم کو اذیت دیتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں اللہ نے لعنت کی ہے اور اس نے ان کے لیے ذلت آمیز عذاب تیار کر رکھا ہے۔ سورة الأحزاب
جیسا كہ مومنین کرام کے علم میں ہے کہ حالیہ دنوں میں کچھ شر پسند عناصر کی جانب سے شہر اور ملک کے ماحول کو خراب کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں چاہے وہ شکیل احمد کی صورت میں ہو کہ جس نے سرکار ولی عصر حضرت حجت ابن حسن عج کے سلسلے میں جن نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور مذہب شیعہ اثناعشری پر بے بنیاد بہتان تراشی کی ہے اور گناہ کا مرتکب ہوا ہے جو نا قابل معافی ہے۔
اس سے قبل بھی ملعون وسیم نے قرآن مجید و رسول اکرم صلى اللہ علیہ والہ و سلم کی شان میں گستاخی کی جسکی وجہ سے وہ مرتد ہو گیا ہے اسی ضمن میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا اور جب کبھی ایسے نا خوشگوار اور افسوسناک واقعات ہوتے ہیں تو زیر سرپرستی مدیر محترم مدرسہ دام ظلہ العالی افاضل و اہل مدرسہ کی جانب سے قرآن مجید و اہلبیت علیہم السلام کے مخالفین کی محراب و منبر سے شدید مذمت کی جاتی ہے۔
بارگاہ خداوندی میں دست بدعاء ہیں کہ اسلام کو سر بلندی عطا فرمائے اور قرآن و اہلبيت عليہم السلام کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہونچائے اور تمام مومنین و مسلمین کو ایسے افراد کے شر سے محفوظ رکھے۔
المرقوم: ٢٥،ربيع الثاني ١٤٤٣هق م ١، دسمبر ٢٠٢١ء