۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا کے صدر نے کہا کہ اس طرح کہ عناصر شیعہ سنی کے درمیان منافرت پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر دشمنان اسلام ناکام ہونگے شیعہ سنی اسلام کے دو بازو ہیں ہمارے مراجع اور ولی فقیہ نے دشمنان اسلام کی اس سازش کو اپنی حکمت سے ناکام کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا کے دار الحکومت کینبرا میں ۲۷ جون پیر کے دن پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر گستاخ اہل بیت سلطان گل کے حالیہ ویڈیو کلپ کے منظر عام پر آنے کے بعد مومنین پارہ چنار نے ایک احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا کیونکہ سلطان گل نامی ناصبی نے حال میں اپنی تقریر میں جناب سکینہ (ع) کی شان میں نازیبا کلمات استعمال کئے ہیں جو کوئی مسلمان قطعی طور پر برداشت نہیں کر سکتا ہے مظاہرہ میں میلبورن ، سڈنی ، کینبرا اور آسٹریلیا کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

آسٹریلیا میں گستاخ اہل بیت (ع) سلطان گل کے خلاف احتجاج / تمام سنی شیعہ حسینی ہیں اور تکفیری یزیدی ہیں، مولانا ابوالقاسم رضوی

مقررین نے تقاریر میں اس جرات و گستاخی کی مذمت کی ساتھ ہی حالیہ دنوں میں پارہ چنار پاکستان میں شیعوں پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی اس احتجاجی مظاہرہ کی قیادت شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوی کر رہے تھے۔

آسٹریلیا میں گستاخ اہل بیت (ع) سلطان گل کے خلاف احتجاج / تمام سنی شیعہ حسینی ہیں اور تکفیری یزیدی ہیں، مولانا ابوالقاسم رضوی

آخر میں مولانا موصوف نے تقریر میں جناب سکینہ (ع) کا مکمل تعارف کرایا کہ جناب سکینہ (ع) کون ہیں انکی عظمت و فضیلت بیان کی اہل بیت (ع) کی شان میں گستاخی رسول (ص) کی شان میں گستاخی ہے اور پاکستان میں ناموس رسالت (ص) کا قانون موجود ہے، اس کی مطابق سلطان ملعون کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے اس طرح کے عناصر شیعہ سنی کے درمیان منافرت پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر دشمنان اسلام ناکام ہونگے شیعہ سنی اسلام کے دو بازو ہیں ہمارے مراجع اور ولی فقیہ نے دشمنان اسلام کی اس سازش کو اپنی حکمت سے ناکام کر دیا ہے دو ہی گروہ ہیں یا حسینی ہیں یا یزیدی ہیں تمام سنی شیعہ حسینی ہیں اور تکفیری یزیدی ہیں۔

آسٹریلیا میں گستاخ اہل بیت (ع) سلطان گل کے خلاف احتجاج / تمام سنی شیعہ حسینی ہیں اور تکفیری یزیدی ہیں، مولانا ابوالقاسم رضوی

مولانا نے پارہ چنار میں مومنین پر ہونے والے حملوں اور شیعوں کی نسل کشی کی پرزور مذمت کی امن و امان کے قیام کا مطالبہ کیا قاتلوں کو پاکستان کے آئین کے مطابق سزا دی جائے مولانا نے قرارداد پڑھی اور آخر میں مصائب جناب سکینہ ع پڑھا اس کے بعد زیارت امام حسین (ع) اور دعاء سلامتی امام زمانہ ع پر مظاہرہ کا اختتام ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .