حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پارہ چنار میں مسافر بس حملہ میں حکومتی نااہلی کے خلاف آئی ایس او پاکستان نے کل جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔
مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی نے کہا ہے کہ پارہ چنار میں ایک بار پھر ملک دشمن تکفیری عناصر نے شیعہ شناخت پر مومنین کو نشانہ بنایا۔ شیعہ نسل کشی میں ملوث سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نااہلی اور سیکورٹی اداروں کی ناکامی کے مسلسل واقعات پر جوڈیشنل کمیشن بناکر تحقیقات کروائی جائیں۔
صدر آئی ایس او پاکستان نے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی طرح پارہ چنار میں انتہاپسندوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے۔
واضح رہے کہ پارہ چنار میں شیعہ نسل کشی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،تکفیریوں نے کانوائے کی مسافر بسوں کو گھیر کر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 40 سے زیادہ مومنین کو شہید کردیا ہے۔