۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
سید ابو القاسم رضوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ابو القاسم رضوی نے پارا چنار پر چو طرفہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبرن اور صدر شیعہ علماء کونسل آف اسٹریلیا حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ابو القاسم رضوی نے پارا چنار پر چو طرفہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: پارہ چنار میں شیعوں کی نسل کشی حکومت کی سرپرستی میں ہو رہی ہے، اس نسل کشی کو فورا روکا جائے۔

انہوں نے مزید کہا: میں پھر کہہ رہا ہوں پارہ چنار کی صورت حال کی ذمہ دار پاکستان کی حکومت اور حفاظتی ادارے ہیں، یہ حملہ جس طرح سے ہوا ہے یہ حکومت کی شہ پر ہے اور اس کے حفاظتی ادارے اور ایجنسیاں ذمہ دار ہیں۔

امام جمعہ ملبرن نے مزید کہا: حکومت کو چاہئے فورا امن کے لئے اقدامات کرے اور امن کے دشمنوں کو کیفر کردار پر پہنچائے ملک میں قانون کی بالادستی قائم کی جائے کیسی نا اہل و بزدل حکومت ہے نہ سرحد محفوظ ہے نہ شہری محفوظ ہیں اور محفوظ اگر ہیں تو دہشت گرد۔

صدر شیعہ علماء کونسل آف اسٹریلیانے کہا: پارا چنار کی ملت نے ہمیشہ دفاع تشیع میں قربانیاں پیش کی ہیں اور ہمیشہ شیعیت کے سر کو بلند کیا ہے، دشمن اس ملت کی استقامت و عزم سے واقف ہے یہ وہ زندہ و غیور قوم ہے جو کل بھی بےخوف حسینیت کے پرچم کو بلند کئے ہوئے تھے اور آج بھی لبیک یا حسین ع اس قوم کا نعرہ ہے جو خون کو رگوں میں متحرک کرتا ہے اور قدم کو ثبات و استقامت عطا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: بارگاہ ایزدی میں دعا ہے معبود مومنین کی جان، مال عزت و آبرو کی حفاظت فرما خطے میں امن قائم فرما شہدا کے درجات بلند سے بلند تر فرما، زخمیوں کو شفاء کامل و عاجل عطا فرما،ملت کے عزم و حوصلہ کو بلند فرما۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .