حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہنگو بائی پاس پارہ چنار کی مسافر گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہوں، شہدا کے گھر والوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں.
انہوں نے کہا کہ ان جان لیوا واقعات کو نہ روکنا پورے علاقے کے امن وامان کو تہہ وبالا کرنے کا موجب بنتا ہے، آئے روز کی سنگین صورتحال نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے، عوام کی جان و مال کے محافظ پارہ چنار سے پشاور روڈ کو محفوظ بنانے میں ناکام ہیں، مسافر گاڑیوں پر تسلسل کے ساتھ حملے سیکورٹی فورسز کے لیے بہت بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔
مزید کہا کہ حکومت آج تک ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار نہیں کر سکی، پارہ چنار کی سنگین صورتحال علاقے کی حساسیت کے اعتبار سے انتہائی خطرناک ہے، جس پر غیر سنجیدہ رویہ اور عدم توجہی کسی صورت برداشت نہیں۔
آپ کا تبصرہ