منگل 31 اکتوبر 2023 - 19:37
پارہ چنار میں دہشت گردی ریاست کی ناکامی ہے،قبائلی عمائدین کی پریس کانفرنس

حوزہ/ غزہ میں بلاشبہ اسرائیلی یزیدیت مظالم ڈھارہے ہیں ہم بھی غزہ پہ اشکبار ہیں اگر کبھی فتویٰ آیا تو پارہ چنار کے عوام ہی فلسطین میں سب سے پہلے جائیں گے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پارہ چنار کے عمائدین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارہ چنار میں کشیدہ حالات ہیں میڈیا پہ مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے حتیٰ کہ کوئی ایک تصویر بھی وہاں سے سوشل میڈیا پہ نہیں آنے دی جارہی ۔

غزہ میں بلاشبہ اسرائیلی یزیدیت مظالم ڈھارہے ہیں ہم بھی غزہ پہ اشکبار ہیں اگر کبھی فتویٰ آیا تو پارہ چنار کے عوام ہی فلسطین میں سب سے پہلے جائیں گے ۔

پارہ چنار میں ریاستی اداروں کی رٹ قائم کیوں نہیں ہے ؟عوام کو دہشتگردوں کے سامنے اکیلا کیوں چھوڑدیا گیا ۔اگر وہاں کوئی گستاخی کرتا ہے یا کوئی فرقہ واریت پھیلاتا ہے تو اداروں کو قانون کی گرفت میں لینا چاہئے۔

ریاستی کانوائے پہ فائرنگ ہوئی لیکن کوئی ردعمل نہیں دکھایا گیا ۔پارہ چنار میں درجنوں افراد قتل ہورہے ہیں اگر پارہ چنار میں ریاست کی رٹ ہوتی تو ہم سوال نہ کرتے اگر ریاست نے رٹ قائم نہیں کی تو حالات اور بھی بگڑیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .