۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
مولانا نثار حسین حیدر آقا

حوزہ/ اترپردیش اسمبلی میں حالیہ جاری اجلاس کے دوران برجیس پاٹھک کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حجۃ الاسلام مولانا سید نثار حسین حیدر آقا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اترپردیش اسمبلی میں حالیہ جاری اجلاس کے دوران برجیس پاٹھک کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حجۃ الاسلام مولانا سید نثار حسین حیدر آقا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالیٰ

قال رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآالہ و سلم :حُسَیْنٌ مِنِّی وَ أَنَا مِنْ حُسَیْنٍ أَحَبَّ اللَّهُ مَنْ أَحَبَّ حُسَیْناً۔رسول خدا ؐ نے فرمایا کہ حسینؑ مجھ سے ہے اور میں حسینؑ سے ہوں، اللہ اسے دوست رکھ جو حسینؑ کو دوست رکھے۔

موت کے سیلاب میں ہر خشک و تر بہ جائے گا

ہاں مگر نام حسین ؑ ابن علی رہ جائے گا

چند روز قبل اترپردیش کے اسمبلی ہال میں برجیس پاٹھک نے نواسہ رسولؐ , دلبند علی و بتول ؑحضرت امام حسین ؑعلیہ السلام کی شان اقدس میں جو گستاخی کی ہے ہم اراکین کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور برجیس پاٹھک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس عمل پر معافی مانگیں اور آ ئندہ ایسی حرکتوں سے پرہیز کریں ۔

فقط والسلام

خادم قوم و ملت و صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین

ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .