۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
محمد اسلامی- استاندار مازندران

حوزہ / ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران نے ظالمانہ پابندیوں کے باوجود اپنے عوام کا معیار زندگی گرنے نہیں دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ جمہوریہ اسلامی ایران نے ظالمانہ پابندیوں کے باوجود اپنے عوام کا معیار زندگی بلند رکھنے کے لئے، علاج و معالجے، زراعت ،ماحولیات اور صنعت کے میدانوں میں استعمال کے لئے تحقیقاتی ری ایکٹروں اور انواع و اقسام کے ریڈیوآئیزوٹوپس کی پیداوار کو اپنے ترقیاتی پروگراموں میں شامل کر رکھا ہے۔

انہوں نے ایٹمی ترک اسلحہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دنیا میں ایٹمی اسلحے کے پھیلاؤ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا: ایٹمی اسلحہ رکھنے والے ملکوں کی یہ روش ایٹمی اسلحے کے پھیلاؤ پر پابندی کے مسلمہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی ایران کے خلاف تازہ ایٹمی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آئے روز غاصب حکومت کی دھمکیوں پر عالمی برادری کی خاموشی نے اس کی گستاخی بڑھا دی ہے ۔

محمد اسلامی نے آئی اے ای اے کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں عالمی براداری سے اس کی اس دھمکی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کی اس طرح گستاخیوں کا جواب دینا جمہوریہ اسلامی ایران کا قانونی حق ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .