۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سربراہ سی آئی اے

حوزہ/ امریکی انٹیلی جنس سروس (سی آئی اے )کے سربراہ نے تسلیم کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام فوجی مقاصد کے لیے نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی انٹیلی جنس سروس سی آئی اے کے سربراہ نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کی کوئی عسکری جہت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق، ولیم برنز نے بدھ کے روز اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام فوجی جہت سے عاری ہے۔ سی آئی اے کے سربراہ کے مطابق، ہمارے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی حکام نے 2003 میں روکے گئے ہتھیاروں کے پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران امریکہ اور صیہونی حکومت کی قیادت میں مغربی ممالک ایران پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ اس کے جوہری پروگرام کا رخ فوجی مقاصد کی طرف ہے، اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے، مغرب کی طرف سے اس مسئلے کو ہمیشہ تشویش کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

سی آئی اے کے سربراہ کے بیان سے قبل بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے اپنی رپورٹس میں ایران کے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .