۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آئی اے ای اے

حوزہ/انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ختم ہو گیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کوئی قرارداد منظور نہیں کی گئی جس کے لیے مغربی ممالک اور اسرائیل بھرپور کوششیں کر رہے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ختم ہو گیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کوئی قرارداد منظور نہیں کی گئی جس کے لیے مغربی ممالک اور اسرائیل بھرپور کوششیں کر رہے تھے۔

مغربی ممالک اور اسرائیل بار بار ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف افواہیں پھیلاتے ہیں جبکہ یہ بار بار ثابت ہو چکا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام سویلین اہداف سے ہٹنے والا نہیں۔

امریک، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ اسرائیل نے بھی ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف ماحول بنانے کی کوشش کی لیکن ان کوششوں کو اس وقت دھچکا لگا جب بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بغیر کسی ایران مخالف قرارداد کی منظوری کے ختم ہوگیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے جس کی بنیاد پر تنظیم نے بھی اعلان کیا ہے کہ دو مسائل حل ہو گئے ہیں، ایک 83.7 فیصد گریڈ تک یورینیم کی افزودگی سے متعلق ہے۔ اس تناظر میں ایران نے اپنے جواب اور دلائل سے ادارے کو مطمئن کیا۔

ایران نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو ایران کی جوہری تنصیبات پر اپنے کیمرے لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .