۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی

حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم تکبیر پاکستان اور ورلڈ پیس کیپر ڈے کے موقع پر جای اپنے پیغام میں کہا: اقوام متحدہ کشمیر و فلسطین سمیت متنازعہ خطوں میں امن کےلئے کردار ادا کرنیوالوں کے تحفظ کیساتھ مظلوم اقوام معذرت خواہانہ رویے کی بجائے جرأتمندانہ و قائدانہ کردار ادا کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 28 مئی یوم تکبیر پاکستان کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان دنیا اور بالخصوص اسلامی دنیا میں ایٹمی پاور کے طور پر ابھرا ،یہ ایک غیر معمولی کارنامہ ہے ۔

پاکستان کے ایٹمی پاور بننے کے بعد ارض وطن کو بین الاقوامی مقام و حیثیت حاصل ہوئی جسے برقرار رکھنے کےلئے ہر لحاظ سے داخلی استحکام انتہائی ضروری ہے ۔

انہوں نے 1948ءکے ا علان کردہ29 مئی امن پسندو ں کے عالمی دن (ورلڈ پیس کیپر ڈے) پر کہا: دنیا میں امن تب قائم ہوگا جب طاقت کا توازن درست ہو، اس کےلئے ضروری ہے کہ پاکستان کو توانا اور مستحکم رکھا جائے۔

پاکستان کا ایٹمی قوت بننا غیر معمولی کارنامہ، اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے داخلی استحکام انتہائی ضروری ہے

انہوں نے اقوام متحدہ کو متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ جنگی و متنازعہ علاقوں میں انسانی حقوق، امن و آگہی اور آزادی اظہار کےلئے خدمات انجام دینے والوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں اور اس کے ساتھ ساتھ کشمیر و فلسطین سمیت جن خطوں میں آج بھی بدامنی اور انارکی کی صورتحال ہے وہاں مسائل کے حل کےلئے معذرت خواہانہ انداز اپنانے کے بجائے قائدانہ اور جرأتمندانہ کردار ادا کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .