۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
ایران

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں نائب صدر کے طور پر منتخب کیا گیا، جب کہ تہران کو جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اورجوہری عدم پھیلاؤ کی کمیٹی کے رپورٹر اور بورڈ ممبر کے طور پر بھی منتخب کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں نائب صدر کے طور پر منتخب کیا گیا، جب کہ تہران کو جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اورجوہری عدم پھیلاؤ کی کمیٹی کے رپورٹر اور بورڈ ممبر کے طور پر بھی منتخب کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کے روز متفقہ طور پر نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کا نائب صدر منتخب کر لیا، اس فیصلے کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کو جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ایشیا پیسیفک گروپنگ سے جنرل اسمبلی کے پانچ نائب صدروں میں سے ایک کے طور پر مقرر کیا گیا ہے جو اعلیٰ حکام کی موجودگی میں آئندہ ستمبر میں اپنا کام شروع کر دے گی۔

جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاسوں کا انتظام کرنے کے علاوہ، جنرل اسمبلی کے منتخب نائب صدر، سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کے ساتھ مل کر، جنرل کمیٹی کے اراکین کو تشکیل دیتے ہیں جو ایجنڈا ترتیب دینے اور ترجیحات کے تعین کے لیے ذمہ دار ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر ایران کو جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ کمیٹی کا رپورٹر اور کمیٹی کے بورڈ کا رکن بھی مقرر کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .